Banner

آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر عوام دوست ہوگا، میر شعیب نوشیروانی

Share

Share This Post

or copy the link

صوبائی وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مکمل طور پر ایک عوام دوست بجٹ بنانے کے لیے کوشاں ہے، کیونکہ ایک حقیقی عوام دوست بجٹ ہمیشہ مختلف اہم شعبوں اور بنیادی عوامل کو گہرائی سے دیکھ کر ہی ترتیب دیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم اور صحت جیسے شعبے انسان کی بنیادی ترین ضرورتوں میں شامل ہیں اور ان سروسز کے بغیر عوام کی فلاح و بہبود ممکن نہیں، اسی لیے ہماری حکومت ان دونوں اہم ترین شعبوں کو بجٹ میںاولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔صوبائی وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی کا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی پوری انتظامی و مالی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے صوبے میں نئی ملازمتیںکریئیٹ کی جا سکیں اور نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ائندہ مالی سال کا بجٹ روایتی بجٹ نہیں ہوگا بلکہ اس میں صوبے کے دور دراز علاقوں کی ترقی، عوام کی بنیادی ضروریات کی تکمیل، پائیدار ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کے لیے ٹھوس فیکٹرز کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ بلوچستان کے پسماندہ طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر عوام دوست ہوگا، میر شعیب نوشیروانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us