Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد: وزیراعظم گلگت بلتستان پہنچ گئے

ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد: وزیراعظم گلگت بلتستان پہنچ گئے
گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ نے استقبال کیا، ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور دیگر امور پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے، جہاں گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم گلگت بلتستان کے لیے قابل تجدید توانائی (سولر بجلی)، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ اسکیم و یوتھ بزنس و ایگری لون اسکیم کا افتتاح اور گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکولز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *