Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی دنیا معترف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جبکہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی جریدے نے امریکہ اور ایران مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بطور ثالث کردار کو انتہائی اہم اور کلیدی قرار دیا ہے۔

اسپین کے معروف جریدے El País کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک فاتح اور بہادر فوجی رہنما کے طور پر ابھرے۔

ایل پائس نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بااثر شخصیت ہیں اور امریکہ ایران سیز فائر میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جریدے کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی امریکی صدر نے کسی پاکستانی فوجی سربراہ کی میزبانی کی جو سربراہِ مملکت نہیں تھا۔

ایل پائس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو غیرمعمولی، بہادر اور عظیم جنگجو قرار دیا۔

جریدے نے کہا کہ ایران اور امریکہ مذاکرات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور ثالث بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ایل پائس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان چند عالمی شخصیات میں شامل ہیں جو بیک وقت امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ مؤثر پیغام رسانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جریدے نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر علاقائی اور بین الاقوامی پیچیدہ معاملات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور پُراثر شخصیت کے باعث دنیا بھر میں مرکزِ نگاہ بن چکے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کو جنگ کی تباہی سے بچانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا انتہائی اہم کردار ہے۔

عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور امن کے لیے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف اور پذیرائی پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *