Banner

ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار اور مؤثر بنایا جائے ،سیکرٹری مواصلات بابر خان

Share

Share This Post

or copy the link

صوبہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیر صدارت انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کے تعاون سے بلوچستان لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ کے ڈیزائن کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی اور IFAD کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت رب نواز کر رہے تھے اجلاس کے دوران IFAD وفد کے سربراہ رب نواز نے بلوچستان میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے لائیولی ہڈ سپورٹ پروجیکٹ کی افادیت اس کے مثبت اثرات اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ صوبے میں دیہی معیشت کو مضبوط بنانے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبوں کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہےاس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے IFAD کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے بلوچستان میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تعاون سے IFAD صوبے کے روڈ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا جس سے نہ صرف رابطہ کاری میں بہتری آئے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مذید کہا کہ مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ موثر پائیدار اور مقامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو حقیقی معنوں میں اس کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔

ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار اور مؤثر بنایا جائے ،سیکرٹری مواصلات بابر خان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us