Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقادلورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد

لورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیا

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں): یومِ اقبال کے موقع پر شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے، ان کے افکار و نظریات کو نوجوان نسل تک پہنچانے اور طلبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بلوچستان ریزیڈنشل کالج (بی آر سی) لورالائی اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔میچ میں دونوں تعلیمی اداروں کی ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث مقررہ وقت میں میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے نتیجے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بی آر سی کالج لورالائی کی ٹیم نے یونیورسٹی آف لورالائی کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔
میچ کے ہاف ٹائم کے دوران یومِ اقبال کی مناسبت سے خصوصی تقاریر اور شاعری کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، فلسفۂ خودی، نوجوانوں کے لیے ان کے پیغام، تصورِ پاکستان اور تحریکِ پاکستان میں ان کی فکری و نظریاتی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد حسیب شجاع اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، خود اعتمادی، بیداری، اتحاد اور بلند مقاصد کے حصول کا جذبہ پیدا کیا۔ ان کا پیغام آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں، مثبت سرگرمیوں اور علمی و ادبی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔
مقررین نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے طلبہ میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک، مقابلے کا جذبہ اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ نوجوانوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لورالائی کی جانب سے نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں کے مقابلوں اور علمی و ادبی تقریبات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ نئی نسل کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کا بنیادی مقصد یومِ اقبال کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے، تعلیمی اداروں کے درمیان روابط اور صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *