Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقادلورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد

کبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

کبیر والا مخدوم پور میں دربار حضرت بابا علی اصحابؒ مولا جہان پور کے سالانہ میلے میں کبڈی کا شاندار مقابلہ، نامور اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت، شائقین کا جوش و خروش عروج پر

موضع جہان پور، تحصیل کبیر والا، ضلع خانیوال (خصوصی رپورٹ: محمد شاہد خان سنجرانی بلوچ)دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے کے سلسلے میں کبڈی کے ایک شاندار اور دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے سمیت مختلف شہروں سے نامور اور نوجوان کبڈی کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلے کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی بہترین مہارت، طاقت، پھرتی اور شاندار داؤ پیچ کا مظاہرہ کیا، جبکہ گراؤنڈ میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

میلے کے انتظامی و سرپرستی امور میں چوہدری غلام شبیر جٹ کانواں، چوہدری عبدالرزاق جٹ، مہر غلام شبیر سنپال، مہر یوسف سنپال اور چوہدری رہبر شبیر نے اہم کردار ادا کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی محترم جناب چوہدری محمد زبیر بندشہ تھے، جن کی خصوصی شرکت نے پروگرام کی رونق کو مزید بڑھایا۔

کبڈی مقابلے میں شرکت کرنے والے نمایاں کھلاڑیوں میں شیر زمان خان پہوڑ، تصور مغل، ڈاکٹر وحید بجلی، ناصر کھچی، رانا زبیر بٹیرا اور ملنگی بدرا سمیت دیگر نامور اور نوجوان کبڈی کھلاڑی بھی موجود تھے۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنی کھیل کی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ مقابلے کے دوران گراؤنڈ تالیوں، نعروں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے گونجتا رہا۔

اس موقع پر میلے کے منتظمین اور شرکاء نے کہا کہ کبڈی جیسے روایتی دیہی کھیل ہماری ثقافت اور پہچان ہیں۔ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور باہمی محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

سالانہ میلے میں کبڈی کے اس شاندار مقابلے نے شرکاء اور شائقین کے لیے یادگار لمحات رقم کیے۔ عوامی حلقوں نے بھی ایسے صحت مند اور مثبت کھیلوں کے پروگراموں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *