Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقادلورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد

فارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہ

فارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام، بدعنوانی اور بدامنی کا راج ہے مولانا قاری مہراللہ
جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا قاری مہراللہ، صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، سینئر نائب امیر مولانا محمد احمد حقانی، مولانا مفتی رحمت اللہ خلجی، نائب امیر مولانا شاہ محمد، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ حلیم شاہ، میر مبارک محمد حسنی، سرپرست حاجی فیض اللہ خان، مولانا مفتی عبدالاحد کبدانی، مولانا جمعہ خان، مولانا حافظ عبدالواحد، ہاشم، مولانا نعمت اللہ حریفال، مولانا عبدالغفور کرخی، مولانا عبدالمالک اندڑ، مولانا مفتی عبدالناصر مینگل، عبدالغنی، عبدالقادر گلستانی، شیر جان صالح، مولانا محمد صادق اور اسرار احمد ساسولی نے کہا کہ موجودہ فارم 47 کی حکومت عوام کو درپیش شدید مسائل حل کرنے کی بجائے بدعنوانی، کرپشن اور غیر متوازن پالیسیوں کا شکار ہو چکی ہے۔ اس وقت بلوچستان میں بدامنی، بے روزگاری، تعلیمی زبوں حالی اور صحت کے ناقص نظام جیسے سنگین مسائل نے عام ادمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ صوبے کے عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی اور مسلسل بدامنی کے باعث شدید اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں، جبکہ حکومت مسائل کے تدارک کی بجائے صرف کاغذی اقدامات، خالی دعوؤں اور زبانی جمع خرچ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
​بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومتی وزراء اور اربابِ اختیار نے علاقے کے بنیادی عوامی مسائل سے مکمل طور پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ تمام اضلاع اور حلقوں کے عوام پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، سڑکوں کی زبوں حالی، صفائی کے ابتر نظام اور بنیادی تعلیمی و طبی سہولیات کی نایابی کی وجہ سے سخت مشکلات اور عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے تمام دعوے اور طفل تسلیاں سراسر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی ہیں۔
​انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور بدامنی کا تسلسل حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر حکمرانوں نے یہی روش برقرار رکھی اور عوامی مسائل کے حل پر فوری توجہ نہ دی تو عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو جائے گا۔ حکومت کاغذی کارروائیوں اور نعرے بازی کے بجائے فوری طور پر بدامنی کے خاتمے، مہنگائی کی روک تھام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *