Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہارلورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیابارات، سفید پوشی کا جنازہ2 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے 220 ارب وصول، حکومت نے نیا ہدف بھی مقرر کرلیاسعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہارلورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا

سعودی کاروباری وفد کا گوادر پورٹ میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار

سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے وفد کو گوادر بندرگاہ کی تجارتی اور آپریشنل صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران سعودی وفد نے گوادر پورٹ کی تجارتی استعداد، کارگو سروسز، ٹرانزٹ ٹریڈ اور ٹرانس شپمنٹ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بندرگاہ پر مجوزہ ایل این جی اور ایل پی جی انرجی ٹرمینلز میں سعودی سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سعودی پاکستانی بزنس کونسل شہزادہ منصور آل سعود نے دورۂ گوادر کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد گوادر پورٹ کا دورہ کرنے اور وہاں موجود تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بحری تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ سعودی وفد کو گوادر پورٹ کے جغرافیائی محل وقوع اور آبنائے ہرمز سے باہر اس کی تجارتی اہمیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *