Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، 5اضلاع کو الرٹ جاری

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس پر پی ڈی ایم اے نے پانچ حساس اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں گلیشیائی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات، پیشگی تیاریوں اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ فوری وارننگ سسٹم کو فعال رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے انخلاء مشقیں کرانے، محفوظ مقامات پر ریلیف کیمپس قائم رکھنے اور ضروری مشینری و آلات پہلے سے تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عوام کو ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز، تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑیاں نہ لے جانے اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ سیاحوں کو بھی حساس علاقوں کا غیر ضروری سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *