Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلعہ عبداللہ میں گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحقبلوچستان کی خواتین کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں اور جدید کاروباری مواقع کا اعلانبلوچستان کی عابدہ بتول نے تھائی باکسر کو شکست دے کر عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیاافغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، پاکستانایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق’ 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے‘، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےبائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کردیسوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادیپاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے، مارکو روبیوسستی شہرت کے ہاتھوں انسانیت کا قتلقلعہ عبداللہ میں گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحقبلوچستان کی خواتین کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں اور جدید کاروباری مواقع کا اعلانبلوچستان کی عابدہ بتول نے تھائی باکسر کو شکست دے کر عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیاافغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، پاکستانایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق’ 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے‘، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےبائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کردیسوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادیپاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے، مارکو روبیوسستی شہرت کے ہاتھوں انسانیت کا قتل

خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، 5اضلاع کو الرٹ جاری

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس پر پی ڈی ایم اے نے پانچ حساس اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں گلیشیائی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات، پیشگی تیاریوں اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ فوری وارننگ سسٹم کو فعال رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے انخلاء مشقیں کرانے، محفوظ مقامات پر ریلیف کیمپس قائم رکھنے اور ضروری مشینری و آلات پہلے سے تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عوام کو ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز، تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑیاں نہ لے جانے اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ سیاحوں کو بھی حساس علاقوں کا غیر ضروری سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *