Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

رمضان میں لوڈشیڈنگ تاجروں اور عوام کے لیے عذاب بن گئی، کاشف حیدری

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حسین حیدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ اس بابرکت مہینے میں بھی بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس نے شہریوں اور تاجر برادری کو شدید اذیت اور پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک خصوصاً اس کے آخری ایام عبادات، شب بیداری اور روحانی سکون کے دن ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے بجلی اور گیس کی مسلسل بندش نے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ گھریلو زندگی کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری مراکز میں بار بار بجلی کی بندش سے تاجروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جبکہ گھروں میں گیس کی قلت کے باعث سحری اور افطار کی تیاری بھی ایک کڑا امتحان بن چکی ہے۔ کاشف حسین حیدری نے کہا کہ پہلے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ رات 10 بجے سے صبح 7 بجے تک شیڈول کے تحت کی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود دن کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ بندش جاری رکھنا عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے جس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر بنیادی سہولیات کی اس طرح مسلسل بندش کسی صورت قابل قبول نہیں، متعلقہ حکام کو چاہیے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور رمضان المبارک کے بقیہ ایام میں بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ شہری کم از کم اس مقدس مہینے کے آخری ایام سکون اور اطمینان کے ساتھ گزار سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *