Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچکوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی صحت سے متعلق درخواست پر فیصلہ، نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور آنکھ کے علاج سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے سرکاری رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے مکمل طبی معائنے کے لیے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل نیا بورڈ بنایا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے حکومتی جانب سے اٹھائے گئے تکنیکی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔
لطیف کھوسہ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کے ریٹینا میں مسئلہ پیدا ہوا تھا جس کے باعث ان کی بینائی شدید متاثر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر میں عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی تقریباً ختم ہوگئی تھی، تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے بروقت مکمل طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں عمران خان کو خفیہ طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جہاں ایک مختصر طبی عمل کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ وکیل کے مطابق اس عمل میں نہ عمران خان کے ذاتی معالجین کو شامل کیا گیا اور نہ ہی اہل خانہ کو بروقت آگاہ کیا گیا۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ عدالت میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کو آنکھوں کے بہتر علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر کامران فیصل کو بھی علاج کے عمل میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق نئے میڈیکل بورڈ میں ماہر امراض چشم بھی شامل ہوں گے اور عمران خان کے مکمل طبی معائنے کے بعد ان کے علاج سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرون ملک علاج کے لیے جانے کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہ اپنا علاج پاکستان میں ہی کروانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کی صحت کے حوالے سے تمام خدشات دور کیے جائیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *