Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونینوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار فراہم کرنے والا بنانا ہوگا، گورنر بلوچستانمسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکت

مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے جا رہا ہے، مختلف شخصیات اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کے تسلسل سے عوام کی توجہ مسلم لیگ (ن) کی جانب بڑھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے رابطے جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں شمولیتی پروگراموں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی پالیسیوں اور پارٹی کے سیاسی و عوامی کردار کے باعث مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی میں شمولیت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تسلسل کے ساتھ منعقد ہونے والے شمولیتی پروگرام اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ لوگ پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی و عوامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو صوبے کے تمام اضلاع اور علاقوں میں فعال بنانے، کارکنوں کو متحرک کرنے اور عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تنظیمی سطح پر کام جاری رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *