کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ایک مغربی لہر 16 فروری کو ملک کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتی ہے

محکمہ موسمیات نے ایک مغربی لہر کے زیر اثر کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی لہر 16 فروری کو ملک کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتی ہے۔

سسٹم کے زیر اثر کراچی میں 17 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے ساتھ معمول سے تیز گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں کل بھی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور کراچی ڈویژن میں 16 سے 17 فروری (شام/رات) میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں ٹھنڈی رات کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us