Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

ملازمین کی سنیارٹی تبدیل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملازمین کی سنیارٹی تبدیل کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی بھی ملازم کی سنیارٹی میں تبدیلی سے قبل اسے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دینا ضروری ہے، چاہے پہلے مقرر کی گئی سنیارٹی قواعد کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

عدالت عظمیٰ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سنیارٹی ملازم کا قیمتی حق ہے، جس سے اس کے کیریئر اور ترقی کے امکانات وابستہ ہوتے ہیں۔ تاہم سنیارٹی خودکار ترقی کی ضمانت نہیں، بلکہ ترقی کا فیصلہ متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق کیا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی سنیارٹی فہرست سماعت کا موقع دیے بغیر تبدیل کرنے کو آئین کے آرٹیکل 10 اے اور اصولِ انصاف کے منافی قرار دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ ملازمین کو سنے بغیر ان کی سنیارٹی تبدیل کرنا درست نہیں۔

عدالت نے نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 4 اپریل 2024 کا سابقہ حکم واپس لے لیا، جبکہ سندھ پولیس اہلکاروں کی اپیلیں جزوی طور پر منظور کرلیں۔ متعلقہ درخواست گزاروں کی حد تک سروس ٹریبونل کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے محکمہ کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں سمیت تمام متاثرہ افراد کو سماعت کا موقع دیا جائے اور ان کا مؤقف سننے کے بعد وجوہات پر مبنی فیصلہ جاری کیا جائے۔

تحریری فیصلے کے مطابق اگر اعتراضات درست ثابت ہوں اور سنیارٹی میں تبدیلی خلافِ قانون پائی جائے تو نئی سنیارٹی فہرست مرتب کی جائے۔ عدالت نے فیصلے کی وصولی کے دو ماہ کے اندر نئی فہرست جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ نئے فیصلے تک متعلقہ درخواست گزاروں کی حد تک 18 نومبر 2020 کی سنیارٹی فہرست برقرار رہے گی۔

یہ تحریری فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا، جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ میں شامل تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *