Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

ضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس

کندھکوٹ ( نامہ نگار عبدالرزاق آزاد)
ضلع کشمور میں نومبر 2026 کی خصوصی انسدادِ پولیو مہم (SNIDs) کی کامیابی کے لیے ضلعی سطح پر اہم اجلاس، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر زور
تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور میں نومبر 2026 کے دوران منعقد ہونے والی خصوصی انسدادِ پولیو مہم (SNIDs) کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی سطح پر ایک اہم مشاورتی و آگاہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، عالمی ادارہ صحت (WHO)، مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کشمور ڈاکٹر اعجاز احمد شاہ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر جہانگیر کورائی (AC-WHO) ، ڈاکٹر عبدالحق این سٹاپ کشمور ، ڈاکٹر مظہر حسین ڈی پی او ڈبلیو ایچ او کشمور،حمداللہ سی سی او کشمور، ڈی ایف پی SIAs، ڈی ایس وی EPI کشمور، ضلع کے میڈیکل افسران اور دیگر متعلقہ حکام و معاون عملے نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران نومبر 2026 کی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات، عوامی آگاہی، کمیونٹی کی شمولیت اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
اجلاس میں خصوصی طور پر پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے خاندانوں کو آمادہ کرنے، زیادہ انکار والے یونین کونسلوں کی نشاندہی، متعلقہ یونین کونسل میڈیکل افسران (UCMOs) کی فعال شرکت اور انکار کے کیسز کی مسلسل نگرانی و فالو اَپ پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر مقامی معززین، سماجی شخصیات، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، مذہبی رہنماؤں، میڈیکل افسران اور بالخصوص سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) ، (PPHI) کے تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، سماجی رہنماؤں اور کمیونٹی کے افراد کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (DEOC) کشمور اور دیگر معاون ٹیموں کے درمیان مربوط حکمت عملی اور مسلسل رابطہ کاری کو یقینی بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد نومبر 2026 کی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ بچوں تک رسائی، پولیو ویکسین سے متعلق انکار کے کیسز میں کمی، عوامی اعتماد کی بحالی اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت کو یقینی بنانا تھا، تاکہ ضلع کشمور کے ہر اہل بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *