Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی صوباٸی امیر خیبرپختونخوا مولانا قاضی گل الرحمن نکیال صوباٸی امیر بلوچستان مولاناقاری مہراللہ صوباٸی امیر مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی صوباٸی امیر پنجاب مولانا ثناءاللہ فاروقی صوباٸی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ناٸب امیرمولاناعبدالوہاب ڈھیر مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ سعودی عرب، حرمین شریفین کی سلامتی و تحفظ دنیا بھر کے مسلمانوں کا اہم ترین دینی فریضہ ہے۔ حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کے عقیدت، ایمانی جذبات اور روح کا مرکز ہیں۔ حرمین شریفین مقدس سرزمین پر کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کو پورے عالمِ اسلام کی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا۔حرمین شریفین کی پاسداری و حفاظت صرف ایک جغرافیائی ذمہ داری نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کی روح اور سلامتی سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔ حرمین شریفین دنیا بھر کی امتِ مسلمہ تمام تر سیاسی و جغرافیائی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ‘بنیان مرصوص’ کی طرح سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، بقا اور استحکام کے ساتھ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے دینی جذبات اور عقیدت وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور پائیدار امن کے دفاع کے لیے مشترکہ فوج تشکیل دیں تاکہ درپیش خطرات کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ ​انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے تمام ممالک استعماری قوتوں کی سازشوں کا شکار ہیں عالم اسلام اور خصوصا سعودی عرب کے خلاف ہر طرف سے سازشیں بڑھتی جا رہی ہیں مسلم ممالک کے خلاف محاذ آرائی اور بغاوت کی تحریکیں بھڑکناعالمی استعمارایجنڈے کا حصہ ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *