Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

عوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت محض ایک وعدہ نہیں بلکہ ایک اہم ذمہ داری ہے، جس کی تکمیل کے لیے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ہمارا مقصد علاقے میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانا، شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی لانا اور لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہےسردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، اسی لیے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے کی کوششیں ضروری ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف ان کے معاشی مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خوشحالی، علاقے کی تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوامی ضروریات کو پورا کرنا اور انتخابی وعدوں کو عملی شکل دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ترقی کے ثمرات میسر آئیں اور علاقے میں خوشحالی، روزگار اور بہتر سہولیات کے مواقع بڑھیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *