Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

گنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود شہر کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ گنداخہ سٹی کے مختلف گلیوں اور محلوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے کام جاری ہے، جس کی تکمیل سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی اور عوام کو براہِ راست ریلیف ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پریس کلب گنداخہ کے چیئرمین فرید احمد قمبرانی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے کہا کہ شہریوں کے دیرینہ مسائل کا حل اور گنداخہ شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور بہتر شہری سہولیات سے آراستہ بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے میونسپل کمیٹی کے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو گلیوں اور محلوں میں درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔ صاف ستھرا ماحول نہ صرف شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور شہر کی بہتری کے لیے دستیاب وسائل کے مطابق ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری اور نکاسی آب کے مسائل کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *