Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

رائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم

اوستہ محمد (نمائندہ خصوصی)
رائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کا اہم اجلاس زیرِ صدارت عنایت اللہ عرف مور خان جتک منعقد ہوا، جس میں رائس ملز ایسوسی ایشن کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ کی تین سالہ مدت مکمل ہونے، کابینہ کی جانب سے امور کو خوش اسلوبی سے چلانے اور رائس ملز مالکان و اراکین کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سابق صدر اور دیگر عہدیداران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر سابقہ کابینہ کی تین سالہ مدت مکمل ہونے پر اسے تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات کے انعقاد کے لیے 8 رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس میں موجود تمام ممبران نے الیکشن کمیٹی کے قیام اور اس فیصلے پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو تشکیل شدہ الیکشن کمیٹی آئندہ 15 روز کے دوران رائس ملز ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات کے حوالے سے مشاورت مکمل کرے گی اور انتخابات کے شیڈول سمیت دیگر امور کو حتمی شکل دے گی، تاکہ ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب جمہوری اور باہمی مشاورت کے ذریعے عمل میں لایا جا سکے۔نئی الیکشن کمیٹی میں شامل اراکین کے نام درج ذیل ہیں:
1۔ عبدالرحیم جمالی۔ میر حاکم خان جمالی۔ عبدالمجید عمرانی۔ حاجی جان محمد پندرانی۔ سیٹھ گھنشام داس۔ سیٹھ مہیندر کمار۔ سیٹھ لعل چند اور بہادر خان شامل ہیں
اجلاس کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی الیکشن کمیٹی تمام ممبران سے مشاورت کے بعد شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی اور نئی کابینہ کے قیام کے بعد رائس ملز ایسوسی ایشن کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *