Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسعآٹے کی قیمتوں کے تعین کے لیے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینیترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،سلیم کھوسہبلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور، رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاسنوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریممیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستانچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسعآٹے کی قیمتوں کے تعین کے لیے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینیترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،سلیم کھوسہبلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور، رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاسنوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریممیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستان

راولپنڈی، اٹک اور میانوالی سے اضافی پولیس نفری کی مرحلہ وار واپسی کا فیصلہ

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور حالات معمول پر آنے کے بعد راولپنڈی، اٹک اور میانوالی سے اضافی پولیس نفری کی مرحلہ وار واپسی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تاہم راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعینات اینٹی رائٹ مینجمنٹ فورس تاحکمِ ثانی اپنی موجودہ جگہوں پر موجود رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنے کے سلسلے میں تعینات اضافی پولیس اہلکاروں کی واپسی تین مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں اہلکاروں کی واپسی کا عمل پیر کی شام سے شروع کردیا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر لگائے گئے کنٹینرز اور عارضی رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹک میں 29 ہزار سے زائد، اسلام آباد میں تقریباً 22 ہزار اور راولپنڈی میں ضلعی پولیس کی معاونت کے لیے 5 ہزار سے زائد اضافی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

پولیس نفری کی واپسی کا شیڈول متعلقہ افسران کی مشاورت سے مرتب کیا گیا ہے۔ متعلقہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے اہلکاروں کی واپسی کے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اہلکاروں کی واپسی سے قبل نفری، گاڑیوں اور دیگر سامان کا ریکارڈ مکمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ اضافی نفری کی واپسی کے باوجود سیکیورٹی انتظامات اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری برقرار رکھی جائے۔

دوسری جانب فسادات سے نمٹنے کے لیے تعینات خصوصی اینٹی رائٹ مینجمنٹ فورس کو فی الحال راولپنڈی اور اسلام آباد میں اپنی موجودہ جگہوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی کی جاسکے۔

حکام نے پولیس نفری کی واپسی کے عمل کو محفوظ، منظم اور مربوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مسلسل ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی خدمات کو سراہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *