Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسعآٹے کی قیمتوں کے تعین کے لیے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینیترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،سلیم کھوسہبلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور، رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاسنوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریممیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستانچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسعآٹے کی قیمتوں کے تعین کے لیے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینیترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،سلیم کھوسہبلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور، رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاسنوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریممیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستان

نوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریم

تحریر: محمد حنیف جمالی

نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، اور جب یہ نوجوان باشعور، باکردار اور وژن رکھنے والے ہوں تو قوم کی تقدیر بدل جاتی ہے۔
بلوچستان کی سرزمین نے ہمیشہ بہادر اور باصلاحیت سپوت پیدا کیے ہیں۔
آج جس شخصیت کا ذکر کرنا ضروری ہے وہ ہے چودھری نعیم کریم۔

چودھری نعیم کریم ایک نام نہیں، ایک سوچ ہے، ایک تحریک ہے۔
وہ نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔
ان کی باتوں میں خلوص ہے، ان کے لہجے میں سچائی ہے۔
وہ جو کہتے ہیں، کر کے دکھاتے ہیں۔

آج کے دور میں جب نوجوان مایوسی کا شکار ہیں، روزگار کی تلاش میں در بدر ہیں،
ایسے میں چودھری نعیم کریم جیسے لیڈر امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا۔
انہوں نے کہا کہ قلم کی طاقت تلوار سے زیادہ ہے۔
نوجوانوں میں ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ان کا عوامی رابطہ ہے۔
وہ ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
وہ گلی گلی، محلے محلے جا کر نوجوانوں سے ملتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں۔

چودھری نعیم کریم کا ماننا ہے کہ نوجوانوں کو صرف نعروں سے نہیں، عملی کام سے جوڑنا ہوگا۔
انہوں نے کئی بے روزگار نوجوانوں کو اپنے ذاتی تعلقات سے روزگار دلوایا۔
کئی طالب علموں کی فیسیں ادا کیں، بغیر کسی تشہیر کے۔
ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ذات پات، برادری ازم سے بالاتر ہو کر سوچتے ہیں۔
ان کے نزدیک ہر نوجوان، چاہے وہ بلوچ ہو، پنجابی ہو، سندھی ہو یا پختون،
وہ اس ملک کا سرمایہ ہے۔
میں نے بطور صحافی کئی لیڈران کو قریب سے دیکھا ہے۔
لیکن چودھری نعیم کریم میں ایک الگ ہی کشش ہے۔
وہ سنتے زیادہ ہیں، بولتے کم ہیں، اور یہی ایک اچھے لیڈر کی نشانی ہے۔
آج ہمارے معاشرے میں منشیات، بدامنی اور بے راہ روی بڑھ رہی ہے۔
اس کی سب سے بڑی وجہ نوجوانوں کی توانائی کا غلط استعمال ہے۔
چودھری نعیم کریم نوجوانوں کی اسی توانائی کو مثبت کاموں میں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کھیلوں کے میدان آباد کیے۔
تعلیمی سیمینار منعقد کروائے۔
نوجوانوں کو قیادت کی تربیت دی۔
وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کو لیڈر بننا ہے تو پہلے ایک اچھے کارکن بنو۔
خدمت میں عظمت ہے۔
حب جیسے پسماندہ علاقے میں جہاں سہولیات کا فقدان ہے،
وہاں چودھری نعیم کریم کا وژن ایک روشنی ہے۔
وہ چاہتے ہیں ہر نوجوان کو تعلیم، صحت اور روزگار میسر ہو۔
ان کے مخالفین بھی ان کی شرافت اور خلوص کے معترف ہیں۔
وہ کبھی کسی کی ذاتیات پر حملہ نہیں کرتے۔
ان کی سیاست دلیل اور خدمت کی سیاست ہے۔
نوجوانوں کی آواز بننا آسان نہیں، اس کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے۔
چودھری نعیم کریم نے یہ قربانی دی ہے۔
انہوں نے اپنا آرام، اپنا وقت، سب نوجوانوں کے لیے وقف کر دیا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ اگر نوجوانوں نے چودھری نعیم کریم کا ساتھ دیا تو
کل کا بلوچستان اور کل کا پاکستان ایک روشن پاکستان ہوگا۔
ہمیں ایسے نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو کرپشن سے پاک ہو،
جس کا دامن صاف ہو، جس کا ماضی بے داغ ہو۔
چودھری نعیم کریم اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔
آخر میں میں یہی کہوں گا کہ آؤ، ہم سب مل کر نوجوانوں کی اس آواز کو مضبوط کریں۔
چودھری نعیم کریم کا ساتھ دیں، تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔
اللہ پاک چودھری نعیم کریم کو مزید ہمت، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔
آمین۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *