Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوری

آٹے کی قیمتوں کے تعین کے لیے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ایک قومی مسئلہ ہے، جو صرف کوئٹہ تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف علاقوں میں بھی سامنے آ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے اس صورتحال میں ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ گرانفروشی کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص اس بحران سے ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکے۔کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے آٹے کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر جائزے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت آٹے کی مناسب قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنے متعلقہ سب ڈویژنز اور تحصیلوں میں مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ گداگری کارروائیاں ضلعی انتظامیہ کی ماہانہ کارکردگی کے جائزے کا حصہ ہیں۔ شہر میں گداگری سے متعلق شکایات موصول ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے پارکنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ) کے تحت مخصوص پارکنگ مقامات کو لیز پر دیا جاتا ہے، جہاں سے حکومت کو آمدن حاصل ہوتی ہے۔ تاہم، غیر قانونی پارکنگ اور غیر مجاز موٹر سائیکل اسٹینڈز سے متعلق شکایات پر انتظامی ٹیمیں موقع کا معائنہ کرتی ہیں اور غیر قانونی پارکنگ ختم کروا دی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل امداد چوک پر موٹر سائیکل اسٹینڈ قائم ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ انتظامی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی تو اسٹینڈ غیر قانونی ثابت ہوا، جسے فوری طور پر ختم کروا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی شکایات کے ازالے، اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی، گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور شہر میں غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *