Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستانفرانس میں میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ تباہ، عملے کا ایک رکن ہلاک، دوسرا لاپتااسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاریکراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے منایا گیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیںحب: غیر حاضر طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرکے کام مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر سائرہ عطاءحب: بی ای ایس ایس آئی ہسپتال کے 23 ملازمین غیر حاضر، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے شوکاز نوٹس جاری کردیےروہڑی میں صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےپٹرول پر 180 روپے لیوی، غریب کی جیب پر ڈاکہ اور آئی ایم ایف کی غلامیمیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستانفرانس میں میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ تباہ، عملے کا ایک رکن ہلاک، دوسرا لاپتااسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاریکراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے منایا گیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیںحب: غیر حاضر طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرکے کام مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر سائرہ عطاءحب: بی ای ایس ایس آئی ہسپتال کے 23 ملازمین غیر حاضر، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے شوکاز نوٹس جاری کردیےروہڑی میں صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےپٹرول پر 180 روپے لیوی، غریب کی جیب پر ڈاکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی

چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو بیرون ملک دوروں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں اعلیٰ عدالتی عہدیدار اکتوبر اور نومبر میں مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی جاری کرنے کے ساتھ بیرون ملک قیام کے دوران رخصت کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ ان دوروں کے لیے 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی بھی منظوری دی ہے۔ وہ 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ایوان صدر کے مطابق دونوں عدالتی سربراہان کے بیرون ملک دوروں کی منظوری وزیراعظم کے مشورے پر دی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *