Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

روہڑی میں صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)روہڑی کا تاریخی شہر صفائی کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ مین بازار، اسٹیشن روڈ، گلشن کالونی، شاہی بازار اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہیں، جس سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق روہڑی میں صفائی کی ناقص صورتحال شہریوں کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ شہر کے مین بازار، اسٹیشن روڈ، گلشن کالونی، شاہی بازار اور دیگر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جمع ہونے کے باعث ماحول آلودہ ہو رہا ہے، جبکہ نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے بدبو اور تعفن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گلی محلوں اور بازاروں میں صفائی کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت سمیت روزمرہ کے امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کچرا بروقت نہ اٹھائے جانے اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ صفائی کی یہ صورتحال شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے، خصوصاً بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں رہنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے متعلقہ بلدیاتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روہڑی کے تمام علاقوں میں صفائی کا مؤثر نظام بحال کیا جائے، کچرے کو روزانہ کی بنیاد پر اٹھانے اور نالیوں کی باقاعدہ صفائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو گندگی اور تعفن سے نجات مل سکے اور شہر کا ماحول صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *