Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

میرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

میرپورخاص (عباس آرائیں) حق پرست رکن قومی اسمبلی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی واٹر اینڈ پاور سید وسیم حسین کی خصوصی دلچسپی سے میرپورخاص کے بجلی صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حیسکو حکام سے رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری سے میٹنگ کے بعد ایم کیو ایم میرپورخاص کے وفد نے سپرنٹنڈنگ انجینئر (SE) حیسکو میرپورخاص فرمان ڈاہانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد میں ایم کیو ایم میرپورخاص کے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج آفاق احمد خان اور ڈسٹرکٹ ممبر اسلم قریشی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران متحدہ وفد نے میرپورخاص کے مختلف علاقوں، جن میں جھڈو، سیٹلائٹ ٹاؤن، بھانسنگھ آباد، رحیم نگر، حمید پورہ کالونی، رابعہ بصری گرلز ہائی اسکول حمید پورہ کالونی، گلشن حیدر فیز ون، مظفرآباد کالونی اور میرواہ گورچانی شامل ہیں، میں بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد نے مذکورہ علاقوں میں نئے ٹرانسفارمرز کی فراہمی، 100 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز کی جگہ 200 کے وی اے کے اضافی ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور نئے ٹرانسفارمرز پر ڈی فٹنگ کی تنصیب کے مطالبات پیش کیے۔ اس کے علاوہ امید بھری فیڈر سے پاک کالونی، نواب کالونی اور دیگر شہری علاقوں کو الگ کرنے اور ان علاقوں میں روزانہ 18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر بھی زور دیا گیا۔

متحدہ وفد نے بجلی صارفین کو درپیش ڈیڈکشن بلز، اوور ریڈنگ اور دیگر شکایات کی نشاندہی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکو میرپورخاص فرمان ڈاہانی نے وفد کی گزارشات اور شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے اور یقین دہانی کرائی کہ میرپورخاص کے بجلی صارفین کو نئے ٹرانسفارمرز کی فراہمی اور ڈی فٹنگ کی تنصیب کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں گے، جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے امید ظاہر کی کہ حیسکو حکام کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور یقین دہانیوں سے میرپورخاص کے شہریوں کو بجلی سے متعلق درپیش مشکلات میں کمی آئے گی اور انہیں بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *