Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریب

سیوی(نامہ نگار) ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سیوی کے دفتر کی افتتاحی اور حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میر اللہ داد رند کے والد محمد عظیم رند سے ربن کٹوا کر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں ایس ایس پی سیوی عبدالحمید اعوان، اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی، ضلعی افسران، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سیوی کے دفتر کی افتتاحی و حلف برداری کی تقریب میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے حاصل کی، جبکہ بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ نعت بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران اسٹیج سیکریٹری کے فرائض معروف سماجی رہنما اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والی شخصیت میر شہباز خان باروزئی نے انجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سیوی میر اللہ داد رند نے مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش مسائل، مقامی صحافت کو درپیش مشکلات اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کے مسائل کی نشاندہی، عوام کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے اور حکومتی اداروں کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ عوامی مسائل اور علاقے کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور کو ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کرتا رہے گا مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے اپنے خطاب میں صحافیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ صحافت معاشرے کی بہتری، عوامی مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں کی توجہ اہم امور کی جانب مبذول کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کے افتتاح پر گروپ کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب کے دوران ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کی کابینہ نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے فرائض ذمہ داری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق
انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ حلف برداری کے موقع پر صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی، عوامی مسائل کی نشاندہی اور صحافتی اقدار کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور گروپ کی کابینہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور دفتر کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کی افتتاحی اور حلف برداری کی تقریب کو سیوی میں صحافتی سرگرمیوں کے فروغ، صحافیوں کے باہمی رابطوں اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *