Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسعآٹے کی قیمتوں کے تعین کے لیے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینیترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،سلیم کھوسہبلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور، رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاسنوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریممیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستانچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسعآٹے کی قیمتوں کے تعین کے لیے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینیترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،سلیم کھوسہبلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور، رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاسنوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریممیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستان

فرانس میں میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ تباہ، عملے کا ایک رکن ہلاک، دوسرا لاپتا

فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے وقت طیارے میں دو افراد سوار تھے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانسیسی فضائیہ نے بتایا کہ طیارہ منگل کی رات تقریباً 9 بجے نینسی کے مضافات میں واقع ایئربیس کے قریب گرا۔ فرانس کی وزارت دفاع کے مطابق حادثہ میورتھ ای موزیل کے علاقے میں پیش آیا۔ طیارے کا ملبہ ڈرون کی مدد سے تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ امدادی اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

فرانسیسی فضائیہ کے ترجمان کرنل ڈیوڈ پاپالارڈو نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عملے کا ایک رکن پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ ایئر بیس 133 نینسی اوشے کے کمانڈر کرنل لُوڈووِک ہمبرٹ کے مطابق طیارے میں فائٹر پائلٹ اور ہتھیاروں کے نظام کا نیویگیٹر سوار تھے، جو تربیتی مشن پر روانہ ہوئے تھے۔

دو نشستوں والا میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ 1993 میں فرانسیسی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ فرانس نے ان طیاروں کو 1999 میں کوسوو، 2011 میں لیبیا اور بعد ازاں افغانستان، عراق، شام اور افریقا کے ساحلی خطے میں فوجی کارروائیوں کے دوران استعمال کیا۔

فرانس نے حال ہی میں میراج 2000 ڈی طیاروں کو جدید بنانے کا پروگرام مکمل کیا ہے اور انہیں 2030 تک استعمال میں رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2019 میں بھی فرانس کا ایک میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ جورا کے پہاڑی علاقے میں کم بلندی پر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں پائلٹ اور نیویگیٹر دونوں ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ طیارہ بھی نینسی اوشے ایئربیس سے تعلق رکھتا تھا۔

اسی طرح 2024 میں فرانس کے شمال مشرقی قصبے تومبلین میں پیراشوٹنگ کے لیے استعمال ہونے والا ایک چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *