Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسعشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسع

گنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوری

گنداخہ شہر میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں عمران پیٹرول پمپ کو نشانہ بناتے ہوئے تالے توڑ کر کاو¿نٹر سے تقریباً پانچ لاکھ روپے چوری کر لیے اور فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ گنداخہ سے محض تقریباً 200 قدم کے فاصلے پر پیش آنے والی اس واردات کے بعد شہریوں اور کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق عمران پیٹرول پمپ پر رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے تالے توڑ کر اندر داخل ہونے کے بعد کاو¿نٹر میں موجود رقم چوری کرلی۔ واقعے کے بعد عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے شہر میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گنداخہ میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے موجودہ ایس ایچ او کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق تھانے کے قریب واقع کاروباری مرکز میں اس نوعیت کی واردات تشویش ناک ہے اور اس معاملے کی سنجیدہ بنیادوں پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے ڈی آئی جی نصیرآباد رینج اور ایس پی اوستا محمد سے مطالبہ کیا ہے کہ گنداخہ میں امن و امان کی صورتِ حال کا فوری نوٹس لیا جائے، پیٹرول پمپ سے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم برآمد کی جائے اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ایک فرض شناس، قابل اور تجربہ کار افسر کو ایس ایچ او گنداخہ تعینات کیا جائے تاکہ شہر میں امن و امان کی بہتری اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *