Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوری

سردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکار

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موسم سرد ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں، متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ روزانہ 8 سے 10 گھنٹے تک پہنچنے کا دعوی کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے کیسکو حکام سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ اور بجلی کی فراہمی کا شیڈول واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کیسکو کی جانب سے مبینہ طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کے مطابق سردی کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی بندش میں اضافہ ہوگیا ہے اور بعض علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے، جبکہ سرد موسم میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو صارفین خصوصا بچوں، بزرگوں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےذرائع اور شہریوں کے مطابق ہدہ، منوجان روڈ، کلی اللہ آباد، سپنی روڈ، بروری روڈ، جوائنٹ روڈ، ریلوے ہاسنگ سوسائٹی ارباب کرم خان روڈ اور سریاب روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں بجلی دن کے مختلف اوقات میں کئی مرتبہ بند کی جاتی ہے، جس کے باعث صارفین کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ بجلی کب بحال ہوگی اور کب دوبارہ بند کردی جائے گی کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ ڈبل روڈ، سرکی روڈ، کانسی روڈ، مکانی روڈ، سورج گنج بازار اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے مطابق انہیں بھی طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں اور چھوٹے دکانداروں، تاجروں اور دیگر کاروباری افراد کو مشکلات کا سامنا ہے شہری محمد جان زیب مینگل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سردی شروع ہوتے ہی کیسکو کی جانب سے بجلی کی بندش میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب موسم سرد ہوگیا ہے اور دوسری جانب بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کے مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔ ان کے مطابق اگر لوڈشیڈنگ کسی تکنیکی خرابی یا نظام کی بہتری کے لیے کی جا رہی ہے تو صارفین کو باقاعدہ شیڈول سے آگاہ کیا جانا چاہیے، تاہم غیر اعلانیہ اور طویل بندش قابل تشویش ہے ایک اور شہری الیاس کشمیری نے کہا کہ گرمی کا موسم ختم ہوچکا ہے اور سردی کا آغاز ہوگیا ہے، لیکن اس کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری پہلے ہی سرد موسم میں مختلف مشکلات سے دوچار ہیں اور بجلی کی طویل بندش سے گھریلو زندگی مزید متاثر ہورہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث گھروں میں معمول کے کام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروبار اور دکانیں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو حکام علاقے وار لوڈشیڈنگ کا واضح شیڈول جاری کریں اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے کوئٹہ کے شہری سردار اصغر دخشانی نے کہا کہ ہر سال گرمی اور سردی کے موسم میں کیسکو کی جانب سے مینٹیننس کے نام پر لوڈشیڈنگ بڑھا دی جاتی ہے۔ ان کے مطابق مینٹیننس کے لیے مقررہ دورانیے کے علاوہ بھی اضافی بجلی بند کرنا معمول بن چکا ہے، جس سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کے نظام کی مرمت یا مینٹیننس ضروری ہے تو اسے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مکمل کیا جائے اور صارفین کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ شہری اپنے معمولات زندگی کو اس کے مطابق ترتیب دے سکیں۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہوتا ہے شہریوں کے مطابق سرد موسم میں بجلی کی ضرورت کئی حوالوں سے اہم ہوتی ہے، تاہم بجلی کی مسلسل بندش سے گھروں میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کے دوران شہری متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے اخراجات میں بھی اضافہ ہورہا ہے شہریوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ نیا نہیں، تاہم موسم تبدیل ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیسکو حکام کو بجلی کی طلب، ترسیلی نظام اور مینٹیننس کے معاملات کو بہتر انداز میں منظم کرنا چاہیے تاکہ صارفین کو بلاجواز طویل بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے شہریوں نے کیسکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، 8 سے 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی مبینہ طویل بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے اور اگر کسی علاقے میں مرمت یا مینٹیننس کے باعث بجلی بند کرنا ناگزیر ہو تو اس کا پیشگی شیڈول جاری کیا جائے دوسری جانب کیسکو کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں مبینہ 8 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *