Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیادی شرط ہے: وزیراعظم شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے بنیادی شرط ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے حمایت بھرے اور حوصلہ افزا کلمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر نہ صرف اپنے دوست ممالک بلکہ پورے خطے کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات نے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے بحران کو روکنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں کردار ادا کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن، استحکام اور باہمی تعاون ہی خطے کے عوام کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک اہم اور جرات مندانہ قدم قرار دیا تھا۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی کہا ہے کہ مصر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *