Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحق

ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر کی حماس قیادت سے ملاقات، غزہ امن منصوبے پر اہم بات چیت


قاہرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی جیرڈ کشنر نے مصر میں حماس کے سیاسی رہنما خلیل الحیہ اور دیگر حکام سے ملاقات کی، جس میں غزہ امن منصوبے اور جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ویب سائٹ ایکسيوس کے مطابق قاہرہ میں ہونے والی ملاقات میں جیرڈ کشنر کے ہمراہ بورڈ آف پیس کے نمائندے نکولے ملاڈینوف اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مصر کے انٹیلی جنس چیف حسن رشاد، قطری سفارت کار علی الثوادی اور ترکیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد حماس کی جانب سے غیر مسلح ہونے سے متعلق اقدامات کو عملی اور قابل تصدیق مراحل میں تبدیل کرنا تھا۔ امریکی وفد نے حماس پر زور دیا کہ وہ ہتھیاروں اور فوجی انفرااسٹرکچر کے خاتمے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے مستقبل کے انتظامی معاملات میں فلسطینی ٹیکنوکریٹک حکومت کو اختیارات منتقل کرنے اور حماس کے انتظامی کردار کو محدود کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی منصوبے کے تحت حماس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ہتھیار ختم کرے، بین الاقوامی فورس کو غزہ میں کام کرنے کی اجازت دے اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے، جبکہ اسرائیل سے بھی مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اقدامات کے بدلے اپنی فوجی موجودگی میں کمی کرے۔

رپورٹ کے مطابق جیرڈ کشنر پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، جس میں حماس کے اقدامات کے جواب میں اسرائیل کے ممکنہ اقدامات اور غزہ منصوبے کے اگلے مرحلے پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا حماس اور اسرائیل دونوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے تحت امن منصوبے کے اگلے مرحلے پر پیش رفت کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *