Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

پاکستان اور چین کے درمیان فارما شعبے میں 44 کروڑ ڈالر کے 9 معاہدے طے


اسلام آباد: پاکستان اور چین کی نجی کمپنیوں کے درمیان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں 44 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے ہیں۔ ان معاہدوں کا مقصد پاکستان میں ادویات، ویکسین، بائیو ٹیکنالوجی اور طبی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے پاکستان اور چین کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران کیے گئے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، اعلیٰ حکام، پاکستان میں چین کے سفیر اور دونوں ممالک کی فارما کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

معاہدوں میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری، بائیو ٹیکنالوجی، ادویات کی مینوفیکچرنگ، جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام سے متعلق تعاون شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معاہدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی نجی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری سے ملک کے فارماسیوٹیکل شعبے کو ترقی ملے گی اور صحت کے شعبے میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدے جلد عملی شکل اختیار کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری، روزگار اور ٹیکنالوجی کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے۔

کانفرنس میں وزیراعظم نے فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تحقیق، مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس شعبے کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *