Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

منفی پروپیگنڈے سے جمعیت کو دبایا نہیں جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیق

داغ دار کردار رکھنے والے اور نیب زدہ افراد سے پریس کانفرنسیں کروا کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ عوام کی نظروں میں اپنی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ہیں۔مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنے والی اور ہزاروں شہداء کی قربانیاں پیش کرنے والی جماعت کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ داغ دار کردار رکھنے والے اور نیب زدہ افراد سے پریس کانفرنسیں کروا کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوششیں نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ عوام کی نظروں میں اپنی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے قائد کی سیاسی بصیرت، آئینی جدوجہد اور اصولی مؤقف پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، کارکن ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے قائد کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے اور کسی بھی دباؤ یا پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *