Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

وطنِ عزیز کودرپیش سیکورٹی چیلنجز پر حکومت قوم کو اعتماد میں لے کرمتفقہ ایکشن پلان پیش کرے،علامہ آغا حسین مقدسی

وطنِ عزیز کودرپیش سیکورٹی چیلنجز پر حکومت قوم کو اعتماد میں لے کرمتفقہ ایکشن پلان پیش کرے،علامہ آغا حسین مقدسی

ازلی دشمن شہہ رگ پر شست لگائے بیٹھا ہے،قومی امنگوں پر مبنی پالیسی بنائی جائے۔ مقدسی

ملکی سالمیت کو لاحق مہلک وائرس اور نا سوروں کے خلاف جرات مندانہ اقدام کیے جائیں قوم بہادر سپاہ کی پشت پر کھڑی ہے،آقائے مقدسی

عزاداریٔ حسین خود کار روحانی دفاعی نظامِ اور تائید غیبی سے تہذیبِ عزاءکی حفاظت کرتی ہے،آغا سید حسین مقدسی

مظلوم کربلا کی عزاداری کو من پسند سانچوں میں ڈھالنے کے بجائے سیرتِ زینب و زین العابدین کی اتباع کی جائے۔ مقدسی

ملک میں بیرونی مداخلت و دہشت گردی کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے، بھارتی فنڈڈ پراکسیز نے ملک لہولہان کر رکھا ہے۔

پاک وطن کی حفاظت کے لیے قوم کی نگاہیں بہادر افواج پر مرکوز ہیں۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ حسین مقدسی

راولپنڈی ( )سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کودرپیش سیکورٹی چیلنجز پر حکومت قوم کو اعتماد میں لے کرمتفقہ ایکشن پلان پیش کرے،ازلی دشمن شہہ رگ پر شست لگائے بیٹھا ہے جبکہ حکمرانوں کی توجہ صرف اقتدار کی بقاء کی جانب مبذول ہے، پارلیمان کے ایوان صرف مراعات کے لئے نہیں قومی امنگوں پر مبنی پالیسی سازی کی خاطر سجائے گئے ہیں، ملکی سالمیت کو لاحق مہلک وائرس اور نا سوروں کے خلاف جرات مندانہ اقدام کیے جائیں قوم بہادر سپاہ کی پشت پر کھڑی ہے،عزاداریٔ حسین خود کار روحانی دفاعی نظامِ اور تائید غیبی سے تہذیبِ عزاءکی حفاظت کرتی ہے، مظلوم کربلا کی عزاداری کو من پسند سانچوں میں ڈھالنے کے بجائے سیرتِ زینب و زین العابدین کی اتباع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار محمد عباس ملک مالاکنڈ اسٹاپ واہ کینٹ میں مجلسِ عشرہ شہیدۂ زندان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بیرونی مداخلت و دہشت گردی کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے، بھارت کی پراکسیز نے ملک لہولہان کر رکھا ہے اور حکومت وزراء کے محکموں کی تبدیلی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا پاک وطن کی حفاظت کے لیے قوم کی نگاہیں بہادر افواج پر مرکوز ہیں۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جاتا تو دہشت گردوں کو سر اٹھانے کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں واضح کیا کہ ہیڈکوارٹر مکتب تشیع سے ولایت علی، عزائے حسین ، حرمت سادات، احترام مرجعیت اور مرکزیت کے اصولوں کا دفاع جاری رہے گا۔مجلس عزاء سے علامہ باقر نقوی اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *