Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

میرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خان

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی) سول ڈیفنس میرپورخاص کے ڈپٹی چیف وارڈن خلیل الله خان نے کہا ہے کہ میرپورخاص شہر میں پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور پتنگ اڑانے کے لیے استعمال ہونے والی خطرناک ڈور کے باعث شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کے پیش نظر پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ پتنگوں میں استعمال ہونے والی شیشے والی، کیمیکل لگی اور دھاتی ڈور موٹر سائیکل سواروں، بچوں اور عام راہگیروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی گردن اور جسم پر ڈور پھرنے سے سنگین حادثات کا خدشہ موجود ہے جبکہ چھتوں اور گلیوں میں کھیلنے والے بچے بھی اس خطرے سے محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کمشنر میرپورخاص، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے میرپورخاص شہر سمیت ضلع بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے احکامات جاری کر کے ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ خطرناک ڈور کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور پتنگ فروخت کرنے والی دکانوں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تفریح کے نام پر کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اس خطرناک سرگرمی کی روک تھام کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے پہلے ہی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *