Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر مؤخر ہوگئے، حکومت نے مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیر کو ہونے والے مذاکرات اب منگل کو ہوں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ان سے رابطہ کرکے وزیراعظم کا پیغام پہنچایا اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات منگل کو کرنے کی درخواست کی۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات کے پہلے دو دور ہوچکے ہیں، تاہم دونوں میں کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ اب تیسرے دور میں جماعت اسلامی کے مطالبات اور حکومت کی تجاویز پر مزید بات چیت ہوگی۔

ان کے مطابق آئی پی پیز کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات بدھ کو ہوں گے۔ حکومت نے دونوں معاملات کے لیے الگ الگ مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔

جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی میں کمی یا اس کے خاتمے اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ حکومت اس معاملے پر مزید مشاورت کے لیے وقت طلب کر رہی ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے مذاکرات کے ساتھ اپنا احتجاجی پروگرام بھی برقرار رکھا ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے۔

مذاکرات کے آئندہ دور میں پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی لائحہ عمل مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *