Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

شاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسے

ہرنائی: شاہرگ کے علاقے میں پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان نمبر 151 میں گیس بھرنے سے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 کانکنوں کو زخمی حالت میں کان سے باہر نکال لیا۔ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے شاہرگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 6 کانکن تاحال کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں بحفاظت نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کان سے نکالے گئے دونوں زخمی کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹھیکیدار فاروق ملیزئی کی کول مائن میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام کے مطابق کان کے اندر پھنسے کانکنوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *