Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےسیاست کے ایوان سے علم و تحقیق کی دنیا تکوڑانگی لونی کو دانت توڑ جواب یورپ کے فیشن کے مؤجدین کی جانب سےدینی مدارس ہماری دینی، ملی اور تہذیبی شناخت کے محافظ ہیں، انہیں کسی دباؤ یا سازش سے ختم نہیں کیا جا سکتا، مولانا عبدالرحمن رفیقپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہے

دینی حمیت اور اجتماعی شعور ہڑتال کی کامیابی کا ثبوت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق


کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، شیخ مولانا عبدالاحد، مولانا حفیظ اللہ، مولانا عبدالبصیر، سید عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی صالح محمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، رحیم الدین ایڈووکیٹ، عبدالصمد حقیار، مولوی محمد عارف شمشیر، مولوی علی جان، مولوی سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، عبدالباری شہزاد، مولوی جمال الدین حقانی اور دیگر اراکینِ مجلسِ عاملہ نے جمعیت علماء اسلام کی اپیل پر ہونے والی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر بار کونسل، مختلف تاجر تنظیموں، آل بلوچستان پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن، عام دکانداروں اور تمام باشعور و غیور شہریوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمعیت علماء اسلام کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں عوام کی دینی حمیت، علماء کرام اور دینی مدارس سے وابستگی اور اجتماعی شعور نمایاں طور پر جھلکتا ہے جو اس جدوجہد کی حقانیت اور عوامی تائید کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ان تمام معزز علماء کرام، دینی مدارس کے مہتممین، تمام یونٹوں اور تحصیلوں کے امراء و نظماء، اراکینِ مجلسِ عاملہ، مخلص احباب اور جماعتی کارکنان کی بھی صمیمِ قلب سے مشکور ہے جنہوں نے نہ صرف شٹر ڈاؤن ہڑتال بلکہ عظیم الشان ریلی کی کامیابی میں بھرپور، منظم اور مؤثر شرکت کے ذریعے ذمہ داری، اتحاد اور دینی و ملی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوامی اعتماد، دین دوستی اور اجتماعی جدوجہد کی روشن مثال ہے جو آئندہ کے لیے ایک مضبوط، مؤثر اور امید افزا بنیاد فراہم کرتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *