Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
مبینہ بھتہ وصولی کی شکایات کا شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ محی الدین رند
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر محی الدین رند نے قلات سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کی خبروں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور اعلیٰ پولیس حکام سے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں کا بنیادی مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا اور جرائم کی روک تھام ہے، لیکن اگر انہی چیک پوسٹوں پر مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقے کو مبینہ طور پر بھتہ وصولی اور غیر ضروری تنگ کرنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے تو یہ نہایت افسوسناک اور قابل تشویش صورتحال ہے۔
میر محی الدین رند نے کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہیں پہلے ہی بدامنی، مشکلات اور سفری دشواریوں کے باعث عوام اور ٹرانسپورٹرز کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ ایسے حالات میں مبینہ غیر قانونی وصولیوں کی شکایات نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کے اعتماد کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ سنگداس چیک پوسٹ سے متعلق سامنے آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی اہلکار کے خلاف الزامات درست ثابت ہوں تو اس کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی اپنے سرکاری منصب یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عوام کو پریشان کرنے یا غیر قانونی مالی فوائد حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ، سہولت اور بلاخوف سفر کی ضمانت فراہم کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *