Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان
ہزار گنجی بس ٹرمینل پہلے ہی ٹرانسپورٹرز کو الاٹ ہوچکا ہے، قانونی دستاویزات موجود ہیں۔اعلامیہ
کیو ڈی اے ٹرمینل کی الاٹمنٹ کے غیر قانونی عمل سے باز رہے، پرامن احتجاج سمیت تمام راستے اختیار کریں گے، ٹرانسپورٹرز رہنما
کوئٹہ : آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی، آل بلوچستان بس ایسوسی ایشن، آل بلوچستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن، آل بلوچستان بیروزگار یونین، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور منی مزدا ٹرک ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کوئٹہ کراچی ہزار گنجی بس ٹرمینل کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو پہلے سے الاٹ شدہ ٹرمینل کی دوبارہ الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) اس غیر قانونی عمل سے فوری طور پر باز رہے، بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن احتجاج سمیت تمام قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔ معروف ٹرانسپورٹرز میر حکمت لہڑی، میر دولت خان لہڑی، آل بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر لالا سعید لہڑی، آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکرٹری میر اکبر لہڑی، حاجی موسیٰ جان اچکزئی، حاجی نصر اللہ دھوار، علی محمد اچکزئی، حاجی لعل محمد مشوانی، آل بلوچستان بیروزگار یونین کے صدر میر زبیر لانگو، جنرل سیکرٹری لطیف شاہوانی، آل بلوچستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی داؤد کرد، حاجی یاسین بنگلزئی، نور محمد، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی، نائب صدر خدائیداد شاہوانی، حاجی عطا اللہ کاکڑ، منی مزدا ٹرک ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی بابو رئیسانی، صدر قدیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری یونس پٹھان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہزار گنجی بس ٹرمینل بہت پہلے ٹرانسپورٹرز کو باقاعدہ الاٹ کیا جا چکا ہے، جس کے قانونی دستاویزات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمینل کی الاٹمنٹ سے متعلق معاملہ پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا عدالتی کارروائی اور قانونی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے دوبارہ الاٹمنٹ کی کوشش نہ صرف قابل تشویش بلکہ ٹرانسپورٹرز کے حقوق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے طویل عرصے سے اپنی محنت اور وسائل کے ذریعے اس ٹرمینل کو فعال بنانے میں کردار ادا کیا ہے، ایسے میں کسی بھی یکطرفہ یا غیر قانونی اقدام سے ہزاروں ٹرانسپورٹرز، محنت کشوں اور ان سے وابستہ افراد کے روزگار اور مفادات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی اقدام سے قبل تمام قانونی دستاویزات اور عدالتی کارروائی کو مدنظر رکھیں اور ٹرانسپورٹرز کے جائز حقوق کا احترام کریں۔رہنماؤں نے حکومت بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہزار گنجی بس ٹرمینل کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کا عمل فوری طور پر روکا جائے اور ٹرانسپورٹرز کے قانونی مؤقف کو سنے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ٹرانسپورٹرز تنظیمیں اس معاملے پر متحد ہیں اور اپنے مشترکہ حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گی۔ اگر غیر قانونی الاٹمنٹ کی کوشش جاری رہی تو تمام تنظیمیں پرامن احتجاج سمیت دستیاب قانونی راستے اختیار کریں گی، جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *