Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

قلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹم

قلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹم
سنگداس چیک پوسٹ پر مبینہ زبردستی بھتہ خوری بند کی جائے، آل بلوچستان بیروزگار یونین کا مطالبہ
بار بار شکایات کے باوجود شنوائی نہ ہونا افسوسناک ہے، قومی شاہراھ غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ترجمان
کوئٹہ (پ ر) آل بلوچستان بیروزگار یونین نے قلات کے علاقے سنگداس چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر زبردستی بھتہ خوری کی شکایات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو احتجاج کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق سنگداس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ خوری کے حوالے سے بارہا شکایات کی جاچکی ہیں، لیکن افسوس کہ تاحال ان شکایات کا کوئی مؤثر نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ چیک پوسٹ پر تعینات چند اہلکار تیل بردار چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے فی گاڈی تین ہزار روپے زبردستی بھتہ وصول کرتے ہیں۔ عوام اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو مبینہ طور پر ناجائز وصولیوں کا سامنا کرنا پڑے تو یہ نہ صرف ان کے معاشی استحصال کا باعث بنتا ہے۔بلکہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔ کسی بھی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو قانون سے بالاتر ہوکر شہریوں کو تنگ کرنے یا زبردستی رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اگر کسی اہلکار کے خلاف ایسی شکایات سامنے آرہی ہیں تو ان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ آل بلوچستان بیروزگار یونین کے مطابق متعلقہ حکام کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود خاموشی اختیار کرنا قابل افسوس ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، ایسے حالات میں مبینہ ناجائز وصولیوں کا بوجھ برداشت کرنا ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرتا ہے۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ سنگداس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ خوری کی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے، معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور عوام کو مبینہ ناجائز وصولیوں سے نجات دلائی جائے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے۔کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی اور شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو آل بلوچستان بیروزگار یونین سنگداس چیک پوسٹ کے خلاف احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی،جس میں قومی شاہراھ غیر معینہ مدت تک بند کرنا پہلا آپشن ھوگا۔جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *