Banner

دینی حمیت اور اجتماعی شعور ہڑتال کی کامیابی کا ثبوت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

Share

Share This Post

or copy the link


کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، شیخ مولانا عبدالاحد، مولانا حفیظ اللہ، مولانا عبدالبصیر، سید عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی صالح محمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، رحیم الدین ایڈووکیٹ، عبدالصمد حقیار، مولوی محمد عارف شمشیر، مولوی علی جان، مولوی سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، عبدالباری شہزاد، مولوی جمال الدین حقانی اور دیگر اراکینِ مجلسِ عاملہ نے جمعیت علماء اسلام کی اپیل پر ہونے والی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر بار کونسل، مختلف تاجر تنظیموں، آل بلوچستان پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن، عام دکانداروں اور تمام باشعور و غیور شہریوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمعیت علماء اسلام کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں عوام کی دینی حمیت، علماء کرام اور دینی مدارس سے وابستگی اور اجتماعی شعور نمایاں طور پر جھلکتا ہے جو اس جدوجہد کی حقانیت اور عوامی تائید کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ان تمام معزز علماء کرام، دینی مدارس کے مہتممین، تمام یونٹوں اور تحصیلوں کے امراء و نظماء، اراکینِ مجلسِ عاملہ، مخلص احباب اور جماعتی کارکنان کی بھی صمیمِ قلب سے مشکور ہے جنہوں نے نہ صرف شٹر ڈاؤن ہڑتال بلکہ عظیم الشان ریلی کی کامیابی میں بھرپور، منظم اور مؤثر شرکت کے ذریعے ذمہ داری، اتحاد اور دینی و ملی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوامی اعتماد، دین دوستی اور اجتماعی جدوجہد کی روشن مثال ہے جو آئندہ کے لیے ایک مضبوط، مؤثر اور امید افزا بنیاد فراہم کرتی ہے۔

دینی حمیت اور اجتماعی شعور ہڑتال کی کامیابی کا ثبوت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us