Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستاولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطععمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی محمد ندیم شیخ کے صاحبزادے کے اعزاز میں تقریب، پھولوں کے ہار پہنائے گئےگنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکرکیچ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، رستم جان گچکی صدر منتخبلہتراڑ روڈ کے طلبہ کا جرگہ، بنیادی حقوق اور شہری سہولیات کے لیے اہم مطالبات پیشآئس کا نشہ، عالمی سیاست کا خاموش ہتھیارٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلانسیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستانلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاککرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستاولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطععمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی محمد ندیم شیخ کے صاحبزادے کے اعزاز میں تقریب، پھولوں کے ہار پہنائے گئےگنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکرکیچ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، رستم جان گچکی صدر منتخبلہتراڑ روڈ کے طلبہ کا جرگہ، بنیادی حقوق اور شہری سہولیات کے لیے اہم مطالبات پیشآئس کا نشہ، عالمی سیاست کا خاموش ہتھیارٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلانسیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستانلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاک

اولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع

سکھر سیپکو اولڈ سکھر کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع، تاریں ضبط
سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) سیپکو سب ڈویژن اولڈ سکھر کی جانب سے بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈا کنکشنز کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے اور تاریں بھی قبضے میں لے لی گئیں تفصیلات کے مطابق سیپکو سب ڈویژن اولڈ سکھر کے مختلف علاقوں، جن میں بوزدار گلی اور رائل روڈ شامل ہیں، میں ایس ای فرید احمد پٹھان، ایکسین کاشف گلزار، ایس ڈی او سید وقار شاہ، عقیل دايو اور لائن سپرنٹنڈنٹ وقار نوناری کی سربراہی میں سیپکو ٹیم نے بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈا کنکشنز کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران 200 سے زائد کنڈا کنکشن منقطع کرکے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لے لی گئیں اس موقع پر سیپکو حکام کا کہنا تھا کہ سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد چنہ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خاتمے کے لیے عملہ دن رات کارروائیاں کر رہا ہے۔ سکھر اور گھوٹکی ڈویژن میں کسی کو بھی بجلی چوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی سیپکو حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوری سے اجتناب کریں اور غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے کے بجائے قانونی طریقے سے بجلی حاصل کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *