Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستاولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطععمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی محمد ندیم شیخ کے صاحبزادے کے اعزاز میں تقریب، پھولوں کے ہار پہنائے گئےگنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکرکیچ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، رستم جان گچکی صدر منتخبلہتراڑ روڈ کے طلبہ کا جرگہ، بنیادی حقوق اور شہری سہولیات کے لیے اہم مطالبات پیشآئس کا نشہ، عالمی سیاست کا خاموش ہتھیارٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلانسیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستانلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاککرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستاولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطععمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی محمد ندیم شیخ کے صاحبزادے کے اعزاز میں تقریب، پھولوں کے ہار پہنائے گئےگنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکرکیچ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، رستم جان گچکی صدر منتخبلہتراڑ روڈ کے طلبہ کا جرگہ، بنیادی حقوق اور شہری سہولیات کے لیے اہم مطالبات پیشآئس کا نشہ، عالمی سیاست کا خاموش ہتھیارٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلانسیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستانلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاک

گنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکر

گنداخہ شاخ میں صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی کی ذاتی فنڈ سے بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا اظہارِ تشکر

گنداخہ (نورحسن جمالی) صوبائی وزیرِ لائیو اسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کی کوششوں اور زاتی فنڈ سے گنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری ہے۔ جاری کام کا معروف سیاسی و سماجی شخصیات سید غفار علی شاہ، میر شیراز خان جمالی، عادل حسین جمالی، گلاب خان جمالی، عبدالکریم جمالی و دیگر نے معائنہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام زمینداروں اور آبادگاروں کے وسیع تر مفاد میں ایک اہم اور اجتماعی اقدام ہے۔ اس سے نہ صرف نہری پانی کی روانی بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ ٹیل کے علاقوں تک پانی کی فراہمی میں بھی بہتری آنے کی امید ہے، جس سے کاشتکاروں کو درپیش پانی کی مشکلات میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی وزیرِ لائیو اسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں اور فنڈ سے گنداخہ شاخ کی بھل صفائی کا کام شروع کروایا، جو زراعت اور آبادگاروں کے لیے ایک مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہری نظام کی بہتری اور پانی کی منصفانہ فراہمی کے لیے بھل صفائی انتہائی ضروری ہے۔
اس موقع پر داروغہ ایریگیشن گنداخہ شاخ خالد حسین لہڑی، گنداخہ پریس کلب کے صدر سلیم گوپانگ، صحافی نور حسن جمالی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بھل صفائی کا کام جلد مکمل کرکے زمینداروں اور آبادگاروں کو اس کے ثمرات پہنچائے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *