Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلانسیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستانلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستانٹرمپ نے امریکی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلانسیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستانلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

سیف سٹی منصوبے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی بنیاد ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کو مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں بلوچستان اور پنجاب کی سیف سٹی اتھارٹیز کے درمیان مشترکہ منصوبے کے تحت سیکیورٹی مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈی جی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بلوچستان کے عملے کو تربیت، تکنیکی معاونت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل سے 9 شہروں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکیورٹی مانیٹرنگ، جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے محض نگرانی کا نظام نہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جدید سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی بنیاد ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جدید نگرانی کا نظام جرائم کی بروقت نشاندہی، مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے منصوبوں میں تعاون اور معاونت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *