Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہواپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

لہتراڑ روڈ کے طلبہ کا جرگہ، بنیادی حقوق اور شہری سہولیات کے لیے اہم مطالبات پیش

لہتراڑ روڈ کے طلبہ کے بنیادی حقوق کے لیے طلبہ جرگہ، متعدد اہم مطالبات پیش

لاھور نمائندہ خصوصی

اسلامی جمعیت طلبہ لہتراڑ روڈ کے زیرِ اہتمام ہاکی گراؤنڈ سترہ میل میں طلبہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد طلبہ کو درپیش تعلیمی، سفری اور بنیادی شہری مسائل کو اجاگر کرنا، طلبہ حقوق کی جدوجہد کو منظم کرنا اور طلبہ یونین کی بحالی کے مطالبے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں طلبہ کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور حصول کے لیے مرکزی سطح پر اسٹوڈنٹس رائٹس موومنٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جس کی قیادت ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محترم صاحبزادہ وسیم حیدر کر رہے ہیں۔ اسی ملک گیر جدوجہد کے تسلسل میں لہتراڑ روڈ کے طلبہ کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے اس اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں طلبہ نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں اور علاقوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے متعدد اہم مطالبات پیش کیے۔ ان میں سرِفہرست سلطانہ فاؤنڈیشن کالج کے سامنے پیدل گزرگاہ (فٹ اوور برج) کی تعمیر کا مطالبہ شامل تھا، تاکہ طلبہ کو مصروف شاہراہ عبور کرنے میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔ اسی طرح ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیشِ نظر ترامڑی چوک پر مؤثر ٹریفک مینجمنٹ اور مناسب انتظامات کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ تعلیمی اداروں میں آنے اور جانے والے طلبہ کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

اجلاس میں ہاسٹل سٹی کے سامنے موجود متعدد جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کی سہولت کے لیے پیدل کراسنگ برج کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس مصروف شاہراہ پر طلبہ کی بڑی تعداد روزانہ آمدورفت کرتی ہے، لہٰذا ان کی حفاظت اور سہولت کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

اس کے علاوہ علاقے کی بڑھتی ہوئی آبادی اور نوجوانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا، تاکہ طلبہ کو مثبت غیر نصابی سرگرمیوں، کھیلوں اور صحت مند تفریح کے مواقع میسر آ سکیں۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کسی بھی معاشرے کا مستقبل ہوتے ہیں، اس لیے ان کی بنیادی ضروریات، تحفظ اور تعلیمی سہولیات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ طلبہ کے جائز مطالبات متعلقہ حکام اور انتظامیہ تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے پُرامن، منظم اور آئینی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شرقی زون بلال شہزاد، ناظم اعلیٰ علاقہ لہتراڑ روڈ فضیل احمد، ناظم علاقہ کھنہ فیضان فاروق، ناظم علاقہ البدر شیخ عبدالرحمن، سیکریٹری شرقی زون عمر کاظمی سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے دیگر ذمہ داران اور مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی موجود تھے۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلبہ کے حقوق، بہتر تعلیمی ماحول، محفوظ سفری سہولیات اور طلبہ یونین کی بحالی کے لیے جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *