Banner

کوئٹہ کا تھیٹر آباد ہو گیا ، شکریہ اے ، ڈی بلوچ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ادبی منظر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ کا تھیٹر آباد ہو گیا ، شکریہ اے ، ڈی بلوچ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخ فرید
شہرِ بے مثال کوئٹہ کبھی فنون لطیفہ کا گھڑ سمجھا جاتا تھا ۔ پھر حالات نے نے کروٹ لی اور خوب س ہراس کے انجان پرندوں نے پھڑ پھڑانے لگے ۔ ڈر کا آسیب وادیء شال پر چھا سا گیا ۔ شہر کی رونقیں ماند پڑ گئیں ۔
پھر اُمید کی کرن نمودار ہوئی مشاعرے ہونے لگے اور کوئٹہ کا اسٹیج آباد ہو گیا ۔
اے ، ڈی بلوچ آپ کا شکریہ ، آپ کی کوششیں بار آور ثابت ہوئیں ۔27 مارچ تھیٹر کا عالمی دن تھا ۔ناقدین کے مطابق دنیا تھیٹر ہے انسان یہاں آتا ہے اور تماشہ کرکے چلا جاتا ہے۔۔اکثر افراد تھیٹر کو صرف ڈرامائی فنون تک محدود سمجھتے ہیں جبکہ تھیٹر وہ مقام یا عمارت کہلاتا ہے جہاں کوئی بھی تخلیق کار براہ راست اپنے مداحوں کے سامنے تماشہ پیش کرسکیں۔ اور یوں تھیٹر پر اداکاروں ، تخلیق کاروں کے ذریعے اسٹیج پر فنون لطیفہ سے وابستہ ، ڈرامے ، رقص ، موسیقی و دیگر پیش کی جاتی ہیں۔
27 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن منایا گیا ۔ اور مختلف تھیٹر فیسٹیولز، خصوصی ڈرامے اور سیمینارز منعقد کیے گئے ، جن میں اسٹیج ڈراموں کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ۔جس کا بنیادی مقصد تھیٹر ، فن ، ثقافت و دیگر فنکاروں ، ہنرمندوں کی صلاحیتوں ، خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے معاشرے میں تھیٹر کی اہمیت کو منوانا مقصود تھا ۔
تھیٹر کے زریعے انسانی جذبات، معاشرے کے سلگتے مسائل، اور ثقافت کو اجاگر کرنے کرنا تھا ۔سنگت تھیٹر کوئٹہ بلوچستان ، نوری نصیر خان کمپلیکس کوئٹہ و دیگر آرٹس سے وابستہ ادارے یا ادبی تنظیمیں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ تھیٹر کی کامیابی کا انحصار محکمہ ثقافت ، آرٹس کونسل اور سرکاری سرپرستی و تعاون پر ہوتا ہے ۔ جسکی وجہ سے شائقین ڈرامہ کو مفت تھیٹر تفریحی کے لیے مئیسر آے۔ علاوہ ازیں 27 مارچ کو ملک کے بڑے شہروں کی طرح سنگت تھیٹر کوئٹہ بلوچستان ، نوری نصیر خان کمپلیکس و دیگر مقامات پر تھیٹر کے عالمی دن کے حوالے سے ڈرامے اور تقریبات منعقد کی گئیں۔
سنگت تھیٹر بلوچستان کے سے ڈی بلوچ کا کا لکھا ہوا اسٹین درانی گزشتہ روز نوری نصیر خان آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا۔ یہ ڈراما محکمہ ثقافت کے تعاون سے اور سنگت تھیٹر کی پیشکش تھا ۔ ڈرامہ “میرے دکھ، میرے سپنے” محض ایک کھیل نہیں بلکہ ہمارے سماج کا وہ عکس تھا جس میں ہم اپنا آپ دیکھ سکتے ہیں ۔
اس شاہکار ڈرامے کو بلوچستان کے نامور آرٹسٹ اور تھیٹر کے بانی ایے ڈی بلوچ نے بڑی خوبصورتی سے لکھا ۔ اِس ڈرامے میں
جہانگیر خان کاکڑ ٹی وی اور اسٹیج کے مایہ ناز فنکار نے ایک شقی مزاج شوہر کا کردار اس مہارت سے ادا کیا کہ ان کی ہر انٹری پر آڈیٹوریم تالیوں کی گونج سے بھر جاتا۔ انہوں نے شک کی اس زہریلی نفسیات کو بخوبی عیاں کیا جو ایک عورت کی قربانیوں کو پل بھر میں راکھ کر دیتی ہے۔
اداکارہ فاریہ فارق نے مرکزی کردار میں روح پھونک دی۔ ایک ایسی عورت جو باہر کی دنیا کی “خونخوار نظروں” کا مقابلہ تو کرتی ہے مگر اپنی پاکیزگی پر آنچ نہیں آنے دیتی۔ فاریہ کی پر درد اداکاری نے کئی بار حاضرین کو اشکبار کر دیا۔
معروف اداکار اور کمپیئر صداقت بٹ نے باس کے روپ میں اپنی فنی پختگی کا ثبوت دیا، ان کی اداکاری میں وہ فطری پن تھا جو حاضرین کو بے حد پسند آیا۔
جبکہ پسِ پردہ ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج کے معروف فنکار اور رائٹر ریاض ساگر اور منظور صابر نے آوازوں کا جادو ڈرامے کے تاثر کو چار چاند لگاتا رہا۔
ڈرامے میں رانا رؤف نے ایک مخلص دوست کا کردار نبھایا۔
معاون ھدایت کار ایوارڈ یافتہ اداکارہ شائستہ صنم اور اورنگزیب زیبی نے ڈرامے کی پیشکش میں وہ نفاست پیدا کی جو ایک بہترین تھیٹر کا خاصہ ہوتی ہے۔
تقریب کے مہمانِ خاص، ممتاز شاعر سرور جاوید تھے۔ ڈرامے کو ممتاز ڈرامہ نگار مصنف افضل مراد، سینئر اداکار جاوید جمال ، افتاب جبل ،فراز مری ،پروفیسر یوسف رودینی ، پروفسر۔ زینت ثنا ، پروفیسر نوشی قمبرانی،معروف گلوگار استاد اختر چنال ، مشہور گلوکار عارف بگٹی ،معروف ڈرامہ نگار اور اداکار حلیم مینگل ،اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے دیکھا اور ڈرامے کو بے حد سراہا اور پسند کیا ۔
مذکورہ ڈرامہ بلوچستان کی ثقافتی تاریخ میں ایک ایسیز یادگار کے طور پر محفوظ رہے گا جس نے عورت کی عصمت ، اس کی جدوجہد اور اس کے ٹوٹتے ہوئے خوابوں کو لفظوں اور عمل کے ذریعے ایک نئی زبان عطا کی۔
کویٹہ کا ادبی و ثقافتی منظر تیزی سے بدل رہا ہے ۔خدا کرے اِس بدلتے ہوئے منظر کو کسی کی نظر نہ لگے ۔

کوئٹہ کا تھیٹر آباد ہو گیا ، شکریہ اے ، ڈی بلوچ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us