Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے ، نسیم الرحمٰن خان ملاخیل

کوئٹہ(خ ن )صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے عالمی یومِ عطیہ خون کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے جو کسی ضرورت مند انسان کی جان بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ دن انسانیت کی خدمت، ایثار اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں تھیلیسیمیا کے بچے ایسے ہیں جن کی زندگی باقاعدگی سے خون کی فراہمی پر منحصر ہے۔ یہ معصوم بچے ہر ماہ خون کے منتظر رہتے ہیں اور معاشرے کے صاحبِ استطاعت اور صحت مند افراد کے عطیہ کردہ خون سے اپنی زندگی کا سفر جاری رکھتے ہیں۔ تھیلیسیمیا کے بچوں سمیت حادثات، آپریشنز اور دیگر پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کی مسلسل دستیابی انتہائی ضروری ہے۔ نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے نوجوانوں، سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور فلاحی اداروں پر زور دیا کہ وہ خون عطیہ کرنے کی مہمات میں بھرپور حصہ لیں اور معاشرے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے شعور کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بیگ خون کسی کی پوری زندگی بچا سکتا ہے اور انسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی پہچان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے اور وہ معاشرتی خدمت کے میدان میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان آگے بڑھ کر تھیلیسیمیا کے بچوں اور دیگر ضرورت مند مریضوں کے لیے خون عطیہ کرنے کے عمل کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھیں۔آخر میں صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عالمی یومِ عطیہ خون کے موقع پر انسانیت کی خاطر خون عطیہ کرنے کے عزم کی تجدید کریں اور اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *