Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگامسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگامسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026

نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور ہنر سکھایا جا رہا ہے، کوہیار ڈومکی


صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ محکمہ صنعت و حرفت صوبے کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صنعتی ترقی، فنی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کی مضبوطی سے نہ صرف صوبے کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ بے روزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ محکمہ صنعت و حرفت کے زیر انتظام مختلف تربیتی مراکز میں نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں نئی صنعتوں کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مقامی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور اگر ان وسائل کو جدید صنعتی تقاضوں کے مطابق بروئے کار لایا جائے تو صوبہ معاشی خود کفالت کی جانب تیزی سے گامزن ہو سکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو واضع ہدایت کی کہ صنعت و حرفت کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ سردار کوہیار خان ڈومکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت صنعت و حرفت کے شعبے کی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *